گھر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ کپ کے علاقے میں 35سالہ شخص گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔۔۔
پولیس کے مطابق شاہ گردیز کا رہائشی چراغ دین کی فیملی اپنی بیٹی کے گھر اللہ وسایا چوک عید ملنے گئے ہوئے تھے دو روز بعد واپس گھر لوٹے تو بیٹا کامران پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی۔ تاہم اصل حقائق بعد از رپورٹ معلوم ہوسکیں گے ۔