سیل فیکٹری دوبارہ کھولنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)سرکاری طور پر سیل کی گئی فیکٹری کو غیر قانونی طور پر دوبارہ کھولنے کے الزام میں پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
قطب پور پولیس کو محمد صدیق نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم شہزاد کی فیکٹری کو فضائی آلودگی کا باعث بننے پر سیل کیا گیا تھا۔ تاہم ملزم نے سرکاری سیل توڑ کر فیکٹری دوبارہ چلا دی، جس سے ایک بار پھر فضائی آلودگی پھیلنے لگی۔پولیس کے مطابق ملزم کا یہ اقدام پنجاب حکومت کے احکامات اور ماحولیاتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کئے ۔ بعد ازاں ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔