دوہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت مرکزی ملزم سے آلہ قتل برآمد

دوہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت  مرکزی ملزم سے آلہ قتل برآمد

بوریوالا (سٹی رپورٹر) بورے والا کے نواحی گاؤں 401 ای بی میں 10 روز قبل پیش آنے والے دوہرے قتل کے واقعہ کی تفتیش کے ۔۔

دوران مرکزی ملزم شہزاد عرف بھولا جٹ نے دوران تفتیش قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل پولیس ٹیم کو فراہم کر دیا۔ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ شیخ فاضل پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق واقعہ میں ملزمان نے دوران پنچایت فائرنگ کر کے زاہد آرائیں اور ندیم شاہد کو قتل کیا جبکہ عبدالنثار کو زخمی کر دیا۔ زخمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم وقار علی بھی پولیس کی حراست میں ہے ۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ڈی ایس پی بوریوالا رانا عمران ٹیپو کی نگرانی میں تھانہ شیخ فاضل پولیس نے فوری ایکشن لیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں