غیر قانونی شکار کرنیوالے ملزموں کاوائلڈ لائف ٹیم پر حملہ

غیر قانونی شکار کرنیوالے ملزموں کاوائلڈ لائف ٹیم پر حملہ

ملزمان نے اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور سرکاری کام میں مداخلت کی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سنانواں کے علاقہ بستی میتال کین والی ڈھنڈ میں غیر قانونی شکار کرنیوالے ملزموں کاوائلڈ لائف ٹیم پر حملہ، اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، اسلحہ چھیننے کی کوشش، ایک کے پرس سے دس ہزار روپے نقدی بھی نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک شخص غیر قانونی مرغابی شکار کر رہا ہے ، موقع پر پہنچنے پر ملزم سجاد حسین کو قابو کر لیا گیا لیکن اس کے ساتھی محمد طارق ڈاہا، محمد حمزہ، محمد اسلم، محمد اصغر اور 3 نامعلوم افراد اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ آور ہوئے ۔ملزموں نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں