ٹریفک حادثے میں دوبھائیوں کی ہلاکت،گرفتار ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) عید کے روز موسیٰ ورک کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ۔۔
، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے ،واقعے میں ملوث خاتون ثمینہ عامر کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہی تھی اور تمام قانونی کارروائی میرٹ کے مطابق جاری ہے ۔