پولیس نے 10ملزم منشیات سمیت گرفتار کرلئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔
مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران ملزموں کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد کی گئی۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم بلال سے 19 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ بستی ملوک پولیس نے ملزم علی سے 1500 گرام چرس قبضے میں لی۔ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم سہیل سے 1100 گرام چرس برآمد کی۔اسی طرح سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شہزاد سے 10 لٹر اور ملزم سلطان سے 20 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ الپہ پولیس نے ملزم وسیم سے 30 لٹر شراب قبضے میں لی۔ چہلیک پولیس نے ملزم عرفان سے 20 لٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم ارشد سے 5 لٹر اور ملزم حسیب سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔دولت گیٹ پولیس نے ملزم سکندر حیات سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔