آوارہ کتوں کا خواتین پر حملہ، شہریوں نے بچا لیا
بورے والا (نمائندہ دنیا) چونگی نمبر پانچ کے قریب آوارہ کتوں کے جھنڈ نے ورزش کے لیے آنے والی خواتین پر حملہ کر دیا ۔۔۔
تاہم شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق آوارہ کتوں کے جھنڈ نے اچانک خواتین پر حملہ کیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے کتوں کو بھگا کر خواتین کی جان بچائی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے جو شہریوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ متعدد واقعات میں لوگ زخمی بھی ہو چکے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔