پولیس پارٹی پر فائرنگ ایک زخمی ملزم گرفتار

پولیس پارٹی پر فائرنگ  ایک زخمی ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی پولیس نے دوران گشت مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

 پولیس نے ملزموں کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی کامران فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں