والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل نہ دیں :ڈاکٹر اعجاز انجم

والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل نہ دیں :ڈاکٹر اعجاز انجم

مجموعی طور پر 4,609افراد کو ریسکیو کیا گیا ، اوسط رسپانس ٹائم 7منٹ رہا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت ریسکیو 1122کا ماہانہ اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج چوہدری محمد شہزاد نے ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں کنٹرول روم کو 11,005کالز موصول ہوئیں جن میں 4,468 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں ٹریفک حادثات، طبی ایمرجنسیز، آگ لگنے کے واقعات، جرائم اور دیگر کالز شامل تھیں۔ مجموعی طور پر 4,609 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 2,267 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ضلع بھر میں اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا۔ حکومت پنجاب کے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت 704 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ڈاکٹر اعجاز انجم نے کہا کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات موٹرسائیکل سواروں خصوصاً کم عمر رائیڈرز کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل نہ دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں