ماچھیوال:ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
وہاڑی،ماچھیوال(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)تھانہ ماچھیوال کی پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پکھی موڑ نے ایک مؤثر کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم محمد یونس کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ماچھیوال پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شفٹ انچارج راشد جٹ اور ان کی ٹیم دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد کی جانچ کر رہے تھے کہ اسی دوران ملزم کو روک کر تلاشی لی گئی۔ کمپیوٹرائزڈ کرمنل ریکارڈ کے مطابق محمد یونس پر سابقہ مقدمات درج ہیں اور اس کے قبضہ سے شراب بھی برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ نمبر 254/26 درج کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ شہری حلقوں نے پٹرولنگ ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی سخت کارروائیاں علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔