منشیات اور اسلحہ برآمد متعدد ملزم گرفتار

 منشیات اور اسلحہ برآمد  متعدد ملزم گرفتار

کوٹ ادو (نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو میں منشیات، دیسی شراب اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ کوٹی نالہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شاہد عباس ہانس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ نورے والا پھاٹک کے قریب گشت کے دوران عبدالباسط الرحمان کاظمی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ موڑ پر علی حیدر کھر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لوڈ شدہ پسٹل 30 بور اور دو زندہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں