پولیس کارروائی میں 8 منشیات فروش گرفتار، شراب ،چرس برآمد

پولیس کارروائی میں 8 منشیات فروش گرفتار، شراب ،چرس برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس، آئس اور شراب برآمد کی گئی۔شاہ شمس پولیس نے ملزم ظفر اقبال کے قبضے سے 530 گرام چرس جبکہ ملزم نعمان شبیر سے 540 گرام آئس برآمد کی۔ ممتاز آباد پولیس نے ملزم غلام یاسین سے 10 لٹر شراب اور ملزم کامران سے 3000 گرام چرس قبضے میں لے لی۔گلگشت پولیس نے ملزم رفیق سے 8 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم راشد حسین سے 19لٹر شراب برآمد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں