مکان فراڈ، تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

مکان فراڈ، تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے شہری سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سیتل ماڑی پولیس کو محمد بخش نے درخواست دی کہ اس نے ایک مکان کا بیعانہ ملزم نفیس کو ادا کیا تھا، جبکہ بیعانے کی رقم کی ادائیگی میں فیاض اور محمد علی نے بطور واسطہ کردار ادا کیا۔مدعی کے مطابق ملزموں نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ مکان اس کے نام منتقل کر دیا جائے گا، تاہم بعد ازاں ملزم نفیس، فیاض اور محمد علی نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کرتے ہوئے وہی مکان کسی اور شخص کو فروخت کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں