شادی شدہ خاتون کے دوبارہ نکاح کی کوشش، 6 افراد پر مقدمہ

شادی شدہ خاتون کے دوبارہ  نکاح کی کوشش، 6 افراد پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر) دوسرے نکاح کی کوشش کے الزام میں پولیس نے چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

صدر شجاع آباد پولیس کو محمد طفیل نے بتایا کہ میری زوجہ میرے نکاح میں ہے ملزموں نے زوجہ کو میرے نکاح کی موجودگی میں دیگر شخص کے ساتھ نکاح کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں