خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشامیں تصادم، 4 افراد زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خانیوال کے نواحی علاقے کبیروالا روڈ جدید فیڈز کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشاکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ فرزانہ، 21 سالہ وسیم، 24 سالہ رضوان اور 28 سالہ عامر شامل ہیں، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔