خانیوال :نواحی علاقے میں دو گروپوں میں تصادم، 3زخمی

خانیوال :نواحی علاقے میں دو گروپوں میں تصادم، 3زخمی

جھگڑا بچوں کے تنازع سے شروع ہو کر بڑوں کی لڑائی میں تبدیل ہوا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خانیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 12 اے ایچ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ ویلڈنگ کی دکان میں پیش آیا، جہاں جھگڑا ابتدا میں بچوں کے درمیان تنازع سے شروع ہوا، لیکن بعد میں بڑوں کی لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ تنویر، 21 سالہ منور اور 25 سالہ تصور شامل ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خانیوال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اور علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ مقامی لوگ اور اہل علاقہ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں