اغواء ہونیوالے 3لڑکے کراچی سے بازیاب، والدین کے حوالے

اغواء ہونیوالے 3لڑکے کراچی سے  بازیاب، والدین کے حوالے

جہانیاں (نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی کارروائی کے دوران بارہ روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے تین لڑکے کراچی سے بازیاب کر لیے گئے اور ورثاء کے حوالے کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ۰۴۱ دس آر کے رہائشی عبد الرحمٰن ولد عبد الرزاق، ابوبکر ولد محمد یوسف اور محمد زین ولد محمد سلیم ۹۲ مارچ ۶۲۰۲ کو گھر سے بازار گئے تھے اور شام تک واپس نہ آئے ۔ورثاء کی درخواست پر پولیس نے عبد الرزاق کی مدعیت میں نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ڈی پی او خانیوال محمد عابد اور ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید کی ہدایت پر ایس ایچ او ملک سرفراز بھمبر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تینوں لڑکوں کو کراچی سے بازیاب کرایا گیا۔ ورثاء نے پولیس کو دعائیں دیں جبکہ سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں