میڈیکل ڈینٹل کونسل کا داخلہ میرٹ میں نرمی کا فیصلہ

میڈیکل ڈینٹل کونسل کا داخلہ میرٹ میں نرمی کا فیصلہ

ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبر55سے کم کرکے 52فیصد کردیئے

ملتان (لیڈی رپورٹر)پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستیں پُر کرنے کے لئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے داخلوں کے معیار میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئے فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبرز 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دیئے گئے ہیں، جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے کم از کم نمبرز 50 فیصد سے گھٹا کر 47 فیصد مقرر کئے گئے ہیں۔مزید برآں پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اپریل کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلے کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ کالجز کو مالی نقصان سے بچانے اور خالی نشستیں پُر کرنے کے لئے کیا گیا ہے، جبکہ تاریخ میں پہلی بار داخلوں کی ڈیڈ لائن میں اس طرح توسیع کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں