میپکو ریجن :بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن
23کنکشنز منقطع، 2ٹرانسفارمرز اور 21میٹرز قبضے میں لئے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ کی فورسز کی نگرانی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سٹی سب ڈویژن وہاڑی میں کارروائی کی گئی، جس میں ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار رضا صدیقی اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن محمد محسن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز نے لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 23نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر کے 2 ٹرانسفارمرز اور 21میٹرز قبضے میں لے لئے جبکہ 40 ہزار روپے واجبات بھی وصول کئے گئے ۔ چیکنگ کے دوران ایک صارف کو کنڈی سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کارروائی شروع کی گئی۔