انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے 16 کھلاڑی منتخب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب انٹر ڈویژن کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ لیول کے ٹرائلز سپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں منعقد ہوئے۔
ٹرائلز میں ضلع خانیوال کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔سلیکشن کمیٹی نے فردا فردا کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے اور 16 بہترین کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ خانیوال کی ٹیم میں منتخب کیا۔ کمیٹی کی سربراہی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال محمد حفیظ کر رہے تھے ، جبکہ تحصیل سپورٹس افیسر، پی سی بی ڈسٹرکٹ کوچ نوید یاسین اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مظہر رحمان اور اصف شاہ بھی موجود تھے ۔ٹیم کے منتخب کھلاڑی 14 اپریل کو ڈویژن ٹیم کے ٹرائلز کے لیے ملتان روانہ ہوں گے۔