حافظ سلمان علی رانا پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری منتخب
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) معروف معالج ڈسٹرکٹ فزیشن اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر شہر بھر میں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
سماجی، مذہبی اور طبی شخصیات نے ان کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ ڈاکٹر سلمان علی رانا ایک باصلاحیت، محنتی اور فرض شناس شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے اور طبی برادری کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔