انوائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 29کیسز کی منظوری

 انوائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 29کیسز کی منظوری

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے ، شجرکاری ، گرین بیلٹس کے متعلق اہم فیصلے

 لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ کمیٹی لودھراں کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں رائس ملز، فلور ملز اور ہاؤسنگ سکیموں کے 29 کیسز پر غور کیا گیا۔۔ اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے ، شجرکاری اور گرین بیلٹس کی تیاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آلودگی سے پاک ماحول حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماحول سے متعلق کیسز میں اسٹیک ہولڈرز کو ماحول دوست اقدامات کا پابند بنایا جائے اور لودھراں تا خانیوال و ملتان روڈ پر پانچ پانچ کلومیٹر تک گرین بیلٹس تیار کی جائیں۔ انہوں نے شجرکاری کے لیے اعلیٰ معیار کے اقدامات اور میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں 29 کیسز کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں