غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کی زندگی اجیرن
ماہڑہ (نامہ نگار ) میپکو افسران کی مبینہ عوام دشمن پالیسیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔۔۔
جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ 24 گھنٹوں میں صرف 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو رہی ہے جبکہ باقی وقت طویل لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ۔ دوسری جانب مچھروں کی بہتات نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے جس سے شہری نہ صرف بے سکونی بلکہ مختلف بیماریوں کے خطرات سے بھی دوچار ہیں۔اہلیانِ ماہڑہ کی بڑی تعداد نے وفاقی وزیرِ پانی و بجلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔