زائد کرایہ وصولی پر 40گاڑیوں کے چالان

 زائد کرایہ وصولی پر  40گاڑیوں کے چالان

لودھراں (سٹی رپورٹر ) سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن کے مطابق حکومتی کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ۔ ۔۔۔

رواں ماہ مختلف شاہراہوں پر 425 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے پر 40 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 10 گاڑیاں تھانوں میں بند کروائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ زائد وصول کیے گئے 35700روپے مسافروں کو واپس دلوائے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 75ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں