اوورلوڈنگ ، تیز رفتاری، متعدد ڈرائیوروں پر مقدمات درج

اوورلوڈنگ ، تیز رفتاری، متعدد  ڈرائیوروں پر مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو اور چوک سرور شہید کی حدود میں پولیس نے اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق غربی ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرالر نمبر 556/TNC کو اوورلوڈ بھوسہ لے جاتے ہوئے روکا گیا اور ڈرائیور احسان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ عثمان چوک کے قریب ٹرالر نمبر JV/9081 کو اوورلوڈ حالت میں پکڑ کر ڈرائیور سکندر حیات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح دیگر مقامات پر ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک ڈرائیورز کو تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ پر قابو کیا گیا جن میں محمد رمضان، محمد ارشاد، عامر حسین، منظور حسین اور راضی عباس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں