تجاوزات کیخلاف آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم

تجاوزات کیخلاف آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم

تمام منصوبے بروقت مکمل ،فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں،سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں، غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن اورترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنیکا حکم۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ضلعی محکموں کے کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں،فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں اورسیوریج کے مسائل حل کئے جائیں، غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔نعمان صدیق کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ، اجلاس میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، سیوریج کے مسائل اور ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے اور اہم شاہراہوں، بازاروں اور گلیوں کو ہر صورت کلیئر کیا جائے جبکہ سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے واسا اور متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے ، اجلاس میں متعلقہ افسروں نے اپنے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں