وہاڑی :چوری کی 8وارداتیں شہری نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

 وہاڑی :چوری کی 8وارداتیں   شہری نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) مختلف تھانوں کی حدود میں8 وارداتوں کے دوران چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔

 تھانہ گگو کی حدود میں توصیف جاوید کے دو بکرے چوری ہوگئے جبکہ فوزیہ تبسم سکول ٹیچر کے مطابق سکول سے گاڈر ٹی آر چوری کرلیا گیا، اسی طرح محمد طارق اور تھانہ سٹی کی حدود سے سجاد کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے جبکہ تھانہ صدر سے عبد الستار کا موٹر سائیکل بھی چور لے اڑے ، افتخار احمد کی جیب سے 28 ہزار نقدی چوری ہوگئی، تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں مسجد سے ٹائم پیس، پنکھا اور دیگر سامان جبکہ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں محمد محسن کے گھر سے 5تولے زیورات اور 20 ہزار نقدی چوری ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں