سفارتی کوششوں سے پاکستان کو عزت اور نئی پہچان ملی :عاطف حسین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی پاکستانی قیادت کی کوششیں عالمی سطح پر سراہا جا رہی ہیں۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں سے پاکستان کو نئی عزت اور پہچان ملی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر توانائی بحران اور معاشی دباؤ کے دوران پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید ریلیف اور خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔