امتحانات شفاف انداز سے منعقدکئے جا رہے ہیں:ڈی سی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سکول اور گرلز ایم سی انگلش میڈیم ہائی سکول میں امتحانی عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی، طالبات کے بیٹھنے کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور عملے کو کڑی نگرانی کی ہدایت کی، انکا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کی انسپکشنز باقاعدگی سے جاری ہیں اور ضلع خانیوال میں امتحانات شفاف انداز سے منعقد کیے جا رہے ہیں، مزید برآں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے ۔