تاجر قیادت پر تنقید مسترد الیکشن کمیٹی کی حمایت
ملتان(لیڈی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر، سینئر نائب صدر قمر زمان خان وزیر، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سرور سمیت مختلف انجمن تاجران کے عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں بعض نام نہاد اور خودساختہ تاجر رہنماؤں کی جانب سے ملتان کی تاجر قیادت کے انتخابات پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک اور بیہودہ قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر معروف افراد، جو اپنے تعارف کے لیے شجرہ نسب تک بتانے پر مجبور ہوتے ہیں، تاجروں اور معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔ ان کے مطابق ملتان کی 15بڑی مارکیٹوں کے عہدیداران اس بات پر حیران ہیں کہ خود کو جنوبی پنجاب کا صدر کہنے والا شخص کسی ایک ضلع میں بھی مؤثر شناخت نہیں رکھتا۔