قتل کے مختلف واقعات ملزموں کیخلاف مقدمات درج
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے قتل کے مختلف واقعات کے الزام میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
جلیل آباد پولیس کو قادر عرف نواب نے بتایا کہ دروازہ پر دستک ہوئی تو میری بیوی سکینہ دروازہ پر پہنچی شور شرابا اور فائرنگ کی آواز سن کر بیٹے اور داماد کے ہمراہ پہنچاتو عمر ،قادر ، بہادر اور شہباز اپنے اپنے پستول سے میری بیوی پر فائرنگ کررہے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مخدوم رشید پولیس کو تانیہ بی بی نے بتایا میری بہن شازیہ کھیت میں کام کررہی تھی جس کو ملزم نے تشدد کرکے گلا دباکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا جبکہ بستی ملوک پولیس کو محمد بلال نے بتایا کہ ملزموں نے میری دو ماہ کی بھتیجی کو اینٹیں مارکر قتل کردیا ۔