سفارتی کوششیں دنیا میں قیام امن کیلئے جاری ہیں:مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں اور پاکستان کا کردار عالمی سطح پر نمایاں ہو چکا ہے ۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں دنیا میں قیام امن کیلئے جاری ہیں اور حالیہ جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے اتحاد سے ہی فلسطین کی آزادی ممکن ہے اور پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتوں کے خطے میں عدم استحکام کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔