دکانیں زبردستی رات 8 بجے بند کرانا سمجھ سے بالا تر، شبیر نور

دکانیں زبردستی رات 8 بجے  بند کرانا سمجھ سے بالا تر، شبیر نور

ملتان(کرائم رپورٹر)جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور نے کہا ہے کہ بجلی بحران کی آڑ میں سمارٹ لاک ڈاؤن، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگی بجلی نے ملکی معیشت کو مزید کمزور کر دیا ہے جس کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکانیں زبردستی رات8 بجے بند کروانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو آئی بزنس فورم ملتان ڈویژن کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں