ویمن یونیورسٹی ورکشاپ اختتام پذیر، طالبات کی تربیت مکمل
ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات اور کیپس کالج کے اشتراک سے منعقد ہونے والی دو روزہ تعلیمی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ورکشاپ کا مقصد طالبات کی علمی، تجزیاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔پہلے روز معروف انسٹرکٹر علی دانش نے انگریزی مضمون نویسی پر سیشن دیا جس میں تحریری تکنیک، مضامین کی مؤثر ساخت اور مسابقتی امتحانات کے لیے تنقیدی سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔