زرعی یونیورسٹی میں اجلاس،مشینی کپاس چنائی کے فروغ پر زور
ملتان(خصوصی رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کاچائنہ بوشیران کمپنی کے وفد نے مسٹر ژو نے کی زیر قیادت دورہ کیا،وفد نے کاٹن ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے سامنے کپاس کی مشینی چنائی کے حوالے سے تفصیلی تکنیکی پریزنٹیشن پیش کی۔
مسٹر ژو نے بتایا کہ ڈبل قطار مکینیکل کپاس چننے والی مشینیں پاکستان کے موجودہ کاشت نظام کے لیے موزوں ہیں، تاہم چار یا زائد قطاروں والی مشینوں کے استعمال کے لیے فصل کی ترتیب، قطاروں کے درمیانی فاصلے اور کھیت کی ساخت میں تبدیلی ضروری ہوگی۔ گرین پاکستان انیشیٹو کے نمائندگان نے آگاہ کیا کہ بوشیران کے ساتھ خریداری کا عمل آخری مراحل میں ہے اور جلد مشینیں دستیاب ہونے کی توقع ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف نے مشینی چنائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لیبر کی کمی پر قابو پانے اور پیداوار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔