کارسرکار میں مداخلت، تین افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان( کرائم رپورٹر ) کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
کینٹ پولیس کو سہیل سرور نے بتایا کہ بجلی گھر چوک کے قریب ڈرنک کارنر کی دکان سے امپورٹڈ سگریٹ قبضہ میں لی گئی تو ملزمان عمان ، کاشف اور شمشاد نے خود کو کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر ظاہر کرکے اہلکار سے بدتمیزی شروع کردی ،کارسرکار میں مداخلت کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔