نوسربازی کے واقعات،خاتون سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں نوسربازی کے واقعات پر عورت سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج۔
چہلیک پولیس کو بشیر اکبر نے بتایا کہ اس کی بیوی شگفتہ گھر پر موجود تھی کہ کام کرنے والی عورت شہناز آئی اور نوسربازی سے اس کی طلائی انگوٹھی اتروا کر فرار ہوگئی۔ عبدالعزیز نے رپورٹ درج کرائی کہ ملزموں نے اس کی موٹرسائیکل زبردستی موڑ دی اور جیب سے پچاس ہزار روپے اور موبائل لے کر فرار ہوگئے ۔ سیتل ماڑی پولیس کو محمد عامر علی نے بتایا کہ ملزموں نے اس کے منہ پر کپڑا رکھا جس سے وہ نیم بے ہوش ہوگیا اور ملزم دو لاکھ پچھتر ہزار روپے اور موبائل لے اڑے ۔بی زیڈ پولیس کو محمد محسن نے بتایا کہ وہ رکشا میں سوار تھا کہ ملزموں نے باتوں میں الجھا کر چالیس ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔