جہد مسلسل کے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں، نثار احمد چودھری
ملتان (لیڈی رپورٹر )ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے کہا ہے جہد مسلسل کے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں۔
لہذا ہمیں انفرادی اور اجتماعی ترقی کے لیے محنت، لگن اور سادگی کو اپنی زندگی کا شعار بنانا ہوگا کیونکہ غربت، جہالت، احساس محرومی اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم انسانی ترقی میں بنیادی رکاوٹ ہے انسانی ترقی کیلئے لائنز کلبز انٹرنیشنل ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش رہا ہے اور یہی جذبہ مقامی سطح پر بھی برقرار رہنا چاہیے ۔