ریونیو اجلاس میں اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنیکا حکم

 ریونیو اجلاس میں اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنیکا حکم

ریونیو اجلاس میں اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنیکا حکمریونیو افسر پلس پارٹیشنز کا ٹارگٹ رواں ماہ ہر صورت مکمل کریں :ڈپٹی کمشنر

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پیلرا اور بورڈ آف ریونیو انیشیٹوز سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم، وانڈاجات، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، ریکارڈ درستگی، نوٹیفائیڈ موضع جات کے ریکارڈ اور کھیوٹ میوٹیشن مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے ان اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زمینی ریکارڈ کو جدید اور منظم بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ ریونیو افسر پلس پارٹیشنز کا ٹارگٹ رواں ماہ ہر صورت مکمل کریں اور کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے کھیوٹ میوٹیشن مسائل جلد حل کیے جائینگے اور ریونیو سروسز میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، اجلاس میں دیگر افسران بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں