لودھراں میں مرکزی مسلم لیگ کی تربیتی نشست کا انعقاد
لودھراں میں مرکزی مسلم لیگ کی تربیتی نشست کا انعقاددشمن انتشار پھیلا رہا،کارکنوں کو بصیرت ، اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا:سیف اللہ
لودھراں(سٹی رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لودھراں کے زیر اہتمام مرکز ابو وقاص نزد ڈبل پھاٹک میں ایک روزہ تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں کارکنان و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ خالد نے کہا کہ نشست کا مقصد تنظیمی و فکری تربیت اور ملکی استحکام میں کردار کو مؤثر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان اور استقامت کامیابی کی کنجی ہیں۔ انہوں نے کارکنان کو پاکستان کے نظریے ، اداروں اور افواج کے ساتھ اتحاد اور استحکام پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ دیگر رہنماؤں نے کہا کہ دشمن عناصر پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلا رہے ہیں، کارکنان کو بصیرت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آخر میں ملک میں اتحاد و یگانگت کے فروغ کا عزم کیا گیا۔