کوٹ ادو :دکانیں بر وقت بند نہ کرنے پر مقدمہ درج
کوٹ ادو :دکانیں بر وقت بند نہ کرنے پر مقدمہ درج2دکانداروں نے مقررہ وقت کے بعد بھی دکانیں کھول رکھی تھیں
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر رات آٹھ بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ موضع چن والہ بستی تھڑی میں دوران گشت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کو نوٹ کیا۔ دو دکاندار محمد اسلم تھڑی سہرانی اور محمد صابر تھڑی سہرانی نے مقررہ وقت کے بعد اپنی دکانیں کھول کر خرید و فروخت جاری رکھی۔ پولیس کے پہنچنے پر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم بعد ازاں ان کی شناخت کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 188ت پ کے تحت جرم کیا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔