انسانیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

 انسانیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

انسانیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد انسان کو خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ دنیا میں بھیجا گیا :مقررین

خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) لائنز کلب انٹرنیشنل خانیوال سٹی کے اشتراک سے گزشتہ روز ’’انسانیت اور ہماری ذمہ داری‘‘کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار چودھری‘سابق ڈسٹر کٹ گورنر میاں جاوید اقبال ، ڈسٹرکٹ GMT چوہدری الطاف شاہد ، زونل چیئرپرسن فہیم ستار شیخ ، ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری ڈاکٹر باسط رحمٰن ، ڈاکٹر زرینہ اشرف ، راؤ جمشید علی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر بلال احمد‘پروفیسر اعظم حسین‘پروفیسر محمد امجد رامے ، میاں محمد ماجد ، راؤ عدنان ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محبوب رحمٰن آصف ، غلام مصطفی خان پہوڑ ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر پروفیسر محسن علی ، محمد ذیشان راؤ ، محمد امجد بھٹی ایڈووکیٹ ، راؤ سعید احمد خاں ، احمد رضا قادری ، عبداللطیف انور ، عدنان سعید چوہدری ، این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ اعجاز احمد اور دیگر شامل تھے ، تقریب کے دوران ڈاکٹر خالد رفیق کو پن لگا کر اعزاز سے نوازا گیا ، مقررین نے خطاب میں کہا کہ انسان کو خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ دنیا میں بھیجا گیا ہے لہٰذا انسانیت کی خدمت کو شعار بنانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں