لودھراں:ڈپٹی کمشنر کا زکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کا دورہ
لودھراں:ڈپٹی کمشنر کا زکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کا دورہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے :محمد اشرف
لودھراں(سٹی رپورٹر ) لودھراں میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کلاسز میں تدریسی امور کا جائزہ لیا اور اساتذہ ، طلبا و طالبات سے گفتگو کی۔ انہوں نے کیمپس کے مسائل اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہیں ، وہ وطن عزیز کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ خداداد صلاحیتوں کے حامل نوجوان ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کریں۔ دور جدید میں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے ۔ کیمپس میں مزید سہولیات کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔