سکولوں میں طلبہ کی حفاظت کیلئے سخت ہدایات جاری

سکولوں میں طلبہ کی حفاظت کیلئے سخت ہدایات جاری

سکولوں میں طلبہ کی حفاظت کیلئے سخت ہدایات جاریتعلیمی اداروں میں چیکنگ لازمی، عملہ طلبہ کی مکمل روانگی تک ڈیوٹی پر مامور رہے گا

ملتان(خصوصی رپورٹر) سکول بند ہونے کے وقت طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول اوقات کے بعد طلبہ کو اکیلا چھوڑنے کے واقعات پر تشویش ہے ، اس لیے تمام تعلیمی ادارے مکمل احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔ ہدایات کے مطابق ہیڈ آف انسٹی ٹیوشن کو تمام کلاس رومز اور دیگر حصوں کی مکمل چیکنگ کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ کوئی طالبعلم سکول میں رہ نہ جائے ۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹیچر یا اسٹاف ممبر کی ڈیوٹی لازمی لگائی جائے گی اور عملہ اس وقت تک سکول نہیں چھوڑے گا جب تک تمام طلبہ کے محفوظ انخلا کی تصدیق نہ ہو جائے ۔مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ کے سکول میں رہ جانے کے واقعات پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور سکول سربراہان کو ان ہدایات پر عملدرآمد کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ یہ احکامات فوری طور پر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں