کھمبوں کی تنصیب اور تبدیلی تعطل کا شکار

 کھمبوں کی تنصیب اور  تبدیلی تعطل کا شکار

میلسی (نمائندہ دنیا ) میپکو آپریشن سرکل وہاڑی کی انتظامی غفلت کے باعث کھمبوں کی تنصیب اور تبدیلی کا عمل مکمل طور پر تعطل کا شکار ہے جبکہ ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے صارفین بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

بارشوں اور آندھیوں کے باعث نظام مزید کمزور ہوگیا ہے اور متعدد مقامات پر کھمبے زمین بوس یا خطرناک حد تک جھک چکے ہیں، چک 145 ڈبلیو بی، عباس نگر، لالی پور، بستی مان گڑھ اور دوکوٹہ سمیت کئی علاقوں میں بجلی کے بوسیدہ کھمبے شہریوں کیلئے مستقل خطرہ بن چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں