ایس ای میپکو کاچوٹی سب ڈویژن کا دورہ، میٹر کلسٹر سائٹس کا معائنہ
ملتان(خصوصی رپورٹر) قائمقام سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل محمد حیات تونیو نے چوٹی سب ڈویژن کا دورہ کیا اور میٹر کلسٹر سائٹس کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔دورے کے دوران بتایا گیا کہ میٹرز کو منظم طریقے سے کھمبوں پر نصب کیا جا رہا ہے اور انہیں ریڈنگ کے لیے مناسب اونچائی پر لگایا جا رہا ہے تاکہ عملہ آسانی سے ریڈنگ لے سکے ۔ ساتھ ہی تاروں کی درستگی اور بہتری کا کام بھی جاری ہے ۔