سیپ پروگرام کی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں :اورنگ زیب کھچی

 سیپ پروگرام کی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں :اورنگ زیب کھچی

سیپ پروگرام کی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں :اورنگ زیب کھچی پی ڈی پی پروگرام کے ڈیزائن مقامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائے جائیں

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہو۔اجلاس میں وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ محمد اورنگ زیب خان کھچی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں میلسی میں جاری ترقیاتی سکیموں، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام،مثالی گاؤں پراجیکٹ اور سیپ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 21 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میلسی میں ساڑھے 6 ارب روپے سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہیپی ڈی پی پروگرام کے تحت انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک، سیوریج سسٹم کی بحالی،ڈرینج، ٹف ٹائلز،سٹریٹ لائٹس، پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی شامل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں میں واٹر سپلائی سسٹم،ڈرینج سسٹم،ٹف ٹائلز،چلڈرن پارکس اور دیگر تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں میلسی میں مختلف چوکوں پر مونومنٹس لگائے جارہے ہیں میلسی میں ایگزیکٹو واش رومز بھی بنائے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا کہ تعمیراتی پراجیکٹس پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں میلسی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی پروگرام کے ڈیزائن مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جائیں سیپ پروگرام کی سکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے عوام کو ریلیف میسر آئیگا۔اس موقع پرعالمگیر خان کھچی، محمد رضاخان کھچی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال،ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ضلع کونسل فہیم شہزاد اور دیگر افسران موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں