مادر علمی پروگرام، بہتر نتائج کیلئے فیز تھری کا جائزہ

مادر علمی پروگرام، بہتر نتائج کیلئے فیز تھری کا جائزہ

مادر علمی پروگرام، بہتر نتائج کیلئے فیز تھری کا جائزہ صاحب حیثیت سابق طلبہ سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت، تعاون بڑھانے پر زور

ملتان(خصوصی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت مادر علمی سے رابطہ پروگرام فیز تھری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد سرکاری سکولوں کے سابق طلبہ کو اپنی مادر علمی کی معاونت پر آمادہ کرنا ہے تاکہ تعلیمی اداروں کی بہتری میں کمیونٹی کا کردار بڑھایا جا سکے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں 2063 صاحب حیثیت سابق طلبہ کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 1273 سے رابطہ کیا گیا جبکہ 417 افراد نے مثبت ردعمل دیا۔ 226 اعشاریہ 8 ملین روپے کی لاگت سے 258 سکیموں پر عملدرآمد کیا گیا جس کے ذریعے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے افسران خود سابق طلبہ سے رابطہ کریں اور انہیں اداروں کی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تمام فیزز کا ڈیٹا یکجا کر کے اسے مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ کالجز میں بھی اسی ماڈل کو نافذ کیا جائے تاکہ تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں