پاکستان ریلوے ملتان میں کم عمر ایتھلیٹس کے ٹرائلز
ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام کم عمر ایتھلیٹس کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان محمد حنیف گل کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کم عمر کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایتھلیٹ سپورٹس کلب، فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں کم عمر بچیوں کے ٹرائلز منعقد کئے گئے ۔ یہ ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمد اسامہ کی ہدایت پر محمد کلیم اختر، سینئر ویلفیئر انسپکٹر و ڈویژنل سپورٹس انچارج کی زیر نگرانی مکمل ہوئے ۔ٹرائلز کے دوران کوچ محمد عباس نے ایتھلیٹس کی فٹنس، رفتار اور تکنیکی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔