سکول خودمختاری ،سرکاری عمارتیں لیز پردینے کی اجازت
لیزپر زمین ، چھوٹی مارکیٹ، ایونٹ ہال کمائی کیلئے استعمال ہوسکیں گے
ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لئے \"سرکاری سکولوں میں مالی خودمختاری پروگرام\" کا آغاز کر دیا اس پروگرام کا مقصد سکولوں کو نئے آمدنی کے ذرائع فراہم کر کے تعلیمی بہتری کے لئے خود کفیل بنانا ہے ، جس کے تحت سکول بیوٹی دیواروں پر فلکس یا اشتہاری بورڈ، فنون کا مرکز، بچوں کا پلے اسٹیشن، نرسری اور باغبانی، تکنیکی لیبارٹری، فالتو عمارت کو ہاسٹل یا سرائے ، لیز پر زمین، چھوٹی مارکیٹ، ایونٹ ہال، اور بے استعمال زمین جیسے متعدد مواقع سے آمدنی حاصل کر سکیں گے ۔ تاہم، اس حوالے سے چند اہم پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں، جن میں سکول کی زمین یا عمارت فروخت کرنے پر مکمل پابندی، صرف منظور شدہ پالیسی کے تحت لیز دینے کی اجازت، تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر نہ کرنے کی شرط، اور آمدنی کے طے شدہ حصہ کو صرف سکول کی بہتری پر خرچ کرنا شامل ہے ۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کی کامیابی کے لئے سکول مینجمنٹ کمیٹی اساتذہ، والدین اور متعلقہ کمپنیوں کا بھرپور تعاون اور شمولیت نہایت ضروری ہے ۔
چ